واشنگٹن(پاکستان نیوز) سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن کو ریاست کا دشمن قرار دے دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوینیا میں احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے موجودہ حکومت پر الزام عائد کیا کہ اختیارات کے غلط استعمال کی ایسی مثال امریکا کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ ایسا ردِ عمل سامنے آئے گا جو پہلے کسی نے نہیں دیکھا، ایف بی آئی پر برہم ہوتے کہی۔ جوبائیڈن ریاست کے دشمن ہیں۔ آپ یہ جاننا چاہتے ہیں، ہم اپنی جمہوریت کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ جمہوریت کو خطرہ بنیاد پرست بائیں بازو سے ہے، دائیں سے نہیں۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے چھاپے میں تیسری دنیا کے ہتھکنڈے استعمال کیے۔ میرے حقوق اور شہری آزادیوں کو اس طرح پامال کیا گیا جیسے ہمارا ملک تیسری دنیا ہے، ایسے چھاپہ مارا گیا جیسے ہم تیسری دنیا کی قوم کی طرح ہیں۔ میری اہلیہ کے کپڑوں کی الماریوں کی تلاشی لی گئی۔ میرے16 سال کے بیٹے کے کمرے کی تلاشی بھی لی گئی۔ ایف بی آئی ایجنٹس نے سارا سامان الٹ پلٹ کر رکھ دیا۔ ایف بی آئی اور محکمہ انصاف شیطانی عفریت بن گئے ہیں۔