600 افراد پولیس کے ہاتھوں ہلاک

0
75

نیویارک(پاکستان نیوز) 2017 سے لے کر اب تک پولیس کے ہاتھوں تقریبا 600 افراد ٹریفک ناکوں پر مارے جاچکے ہیں ،جبکہ رواں سال ایسی ہلاکتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ دی گارڈین کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی پولیس کے تشدد کے اعداد و شمار کے جائزیسے پتہ چلتا ہے کہ ٹریفک ناکوں کے دوران پولیس کے ساتھ مقابلے، معمولی خلاف ورزیوں سمیت، غیر سفید فام لوگوں کو غیر متناسب طور پر نقصان پہنچایاجاتا ہے۔ ایک غیر منافع بخش تحقیقی گروپ، میپنگ پولیس وائلنس کے اعدادوشمارکے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹریفک ناکوں پر ہلاک ہونے والوں میں 28فیصد سیاہ فام ڈرائیور شامل ہیں، جبکہ سیاہ فام امریکی آبادی کا صرف 13 فیصد ہیں۔ گروپ کے اعدادوشمار کے مطابق امریکہ میں سیاہ فام اور ایشیائی نڑاد ڈرائیوروں کو روکے جانے، تلاشی لینے اور زبردستی کا نشانہ بنائے جانے کازیادہ امکان ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here