نیویارک (پاکستان نیوز)پانچ ڈالر کے تنازع پر سفید فام نوجوان نے موٹل 6 ہوٹل کے مالک کو بچوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا ، تفصیلات کے مطابق ہوٹل مالک 30 سالہ زیشان چودھری ملزم 31 سالہ واہ اور اس کی گرل فرینڈ سے پول پاس کے 10 ڈالر ادا کرنے کے لیے بحث کر رہا تھا جبکہ لڑکی 10 کی بجائے 5 ڈالر دینے کی ضد کر رہی تھی کہ اس دوران ملزم واہ نے اپنے پسٹل سے ذیشان چودھری پر اچانک فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر چل بسا ، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا جس کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حراست میں لے لیا ۔ملزم پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے جبکہ عدالت میں اس کیس کی سماعت 30 جولائی سے شروع ہوگی ۔