اسرائیل ، حماس ، طالبان کے متعلق اپنے بیان پر قائم ہوں :الہان عمر

0
108

نیویارک (پاکستان نیوز) مسلم خاتون نمائندہ الہان عمر نے کہا ہے کہ اسرائیل ، حماس اور طالبان کے متعلق اپنے ٹوئیٹ پر انہیں کوئی ندامت نہیں ہے اور میں اس بیان پر قائم ہوں ، انھوں نے انصاف کے ساتھ تینوں کا موازنہ کیا ہے ، سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ضروری نہیں ہر کوئی آپ کی رائے سے متفق ہو ، انھوں نے کہا کہ زندگی میں مجھے جس قدر ناانصافیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے ، میری جماعتوں کے اراکین کو ایسا تجربہ نہیں ہوا، واضح رہے کہ الہان عمر کے ٹوئیٹ اور کانگریس میں یہودی نمائندوں کے متعلق بیان نے نئے تنازع کو جنم دے دیا ہے ، ڈیموکریٹس اراکین کی جانب سے الہان عمر کے الفاظ پر تنقید کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے ہر کسی کا بنیادی حق ہے ۔ دریں اثناء کولیشن آف امیگرنٹ رائٹس آف لاس اینجلس کے وفد سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں انھوں نے کہا کہ ہمیں امریکہ میں بسنے والے تمام غیر قانونی تارکین وطن کے لئے امریکی شہری بننے کی راہ بنانا ہوگی ، اپنے ایک ٹویٹ میں الہان عمر کا کہنا تھا کہ ہمیں امریکہ میں بسنے والے تمام غیر قانونی تارکین وطن کے لئے امریکی شہری بننے کی راہ بنانا ہو گی۔امریکی تھنک ٹنک پیو ریسرچ کی ایک رپورٹ کے مطابق سال 2017تک امریکہ میں بسنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہے اور اْن میں سے بیشتر امریکہ میں قانونی طور پر آئے تاہم ویزہ سٹیٹس کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سے اپنا لیگل سٹیٹس برقرار نہ رکھ سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here