اسلام آباد(پاکستان نیوز) پاکستان کو کورونا سے نمٹنے کیلیے بیرون ملک سے 3 ارب 9 کروڑ ڈالر ملے۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت اجلاس میںوزارت خزانہ نے بتایاآئی ایم ایف نے 1386 ، ،ایشین انفرا اسٹرکچر انوسمنٹ بینک 750 ،ورلڈ بینک 114.2 ،اے ڈی بی 248 اورفرانس نے21.42 ملین ڈالرقرض دیا۔ یورپین یونین نے 39.50 ،امریکا20.87 ،جاپان 6.87 ،اے ڈی بی 0.50 ،چین 4 ،برطانیہ 3.38 ،کینیڈا 2.39 ،جنوبی کوریا 0.85 ،اقوام متحدہ 0.40 اوراسلامک ترقیاتی بینک نے 0.21 ملین ڈالرکی مدددی۔ گزشتہ اڑھائی برسوں میں ملکی وغیرملکی قرضوں میں 12.5کھرب روپے اضافہ ہوا،حکومت نے4کھرب 99ارب 35کروڑ80لاکھ روپے کے قرضے واپس بھی کئے۔2015/16ء میں 20 ارب 78 کروڑ، 2016/17ء میں 20 ارب 42 کروڑ،2017/18ء میں 23 ارب21 کروڑڈالرکی برآمدات ،2018/19ء میں 22 ارب 95 کروڑ ڈالرکی درآمدات ، 2019/20ء میں برآمدات 21 ارب 39 کروڑ،مارچ تک 18 ارب 68 کروڑ ڈالرکی رہیں۔