بیروزگارافرادمیں4لاکھ کا اضافہ

0
95

نیویارک (پاکستان نیوز) امریکہ میں بے روزگار افراد کی تعداد میں خلاف توقع 3لاکھ 73 ہزار تک اضافہ ہو گیا ہے ، ڈو جونز کے مطابق گزشتہ ہفتے بے روزگار افراد کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار کے قریب تھی جو رواں ہفتے بڑھ کر 3 لاکھ 73 ہزار تک پہنچ گئی ہے ، بے روزگاری کی ایک وجہ مالی سہولیات میں کمی کو بھی قرار دیا جا رہا ہے جس میں 3.34 ملین کے قریب کمی واقع ہوئی ہے ، لیبر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق رواں برس کے وسط میں بے روزگاری کی شرح میں تیزی سے کمی واقع ہوئی تھی ، رپورٹ کے مطابق ملک میں بے روزگاری کی موجودہ شرح 5.6 سے بڑھ کر 5.9 فیصد تک پہنچ گئی ہے ، بے روز گار افراد کے لیے بہت سی ریاستوں میں شروع کردہ مالی وسائل کے سہولیاتی پروگرام رواں سال ستمبر میں ختم ہو جائیں گے ، کرونا وبا میں کمی کے بعد کاروباری سرگرمیاں معمول پر آ رہی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here