جی ہاں آپ بھی ملک بدر ہو سکتے ہیں! یو ایس ڈیپارٹمنٹ کی خطرے کی گھنٹی

0
50

واشنگٹن (پاکستان نیوز)یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف جسٹس نے تارکین کی ملک بدری کے حوالے سے میمو جاری کر دیا ہے جس میں جاری کردہ کلاز نے لاکھوں تارکین کے قانونی سٹیٹس کو دائو پر لگا دیا ہے، اس میمو میں قانونی سٹیٹس کے متعلق پانچ اہم ترجیحات کا اعلان کیا گیا ہے، میمو میں دہشتگردی اور جعلسازی جیسے جرائم پر ملک بدری کی سزا کا اعلان کیا گیا ہے ، اس نئی ترمیم سے امریکہ میں رہائش پذیر لاکھوں تارکین کے لیے خطرے کی گھنٹی بج گئی ہے، میمو کے مطابق اگر کوئی تارک وطن دہشتگردی، جنگی جرائم، قومی سلامتی کو خطرے جیسے مسائل کی وجہ بنا تو اسے ملک بدر کر دیا جائے گا ، اس کے ساتھ اگر کوئی تارک وطن ہیلتھ کیئر فراڈ، کرونا کی جعلی فنڈنگ میں قصور وار پایا گیا تو اسے بھی ملک بدر کر دیا جائے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here