پاکستانی آبادی ؛نیویارک سرفہرست

0
34

نیویارک(پاکستان نیوز) امریکہ میں پاکستانی کمیونٹی کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، امریکی شہروں میں نیویارک پہلے نمبر پر موجود ہے جہاں پاکستانی آبادی کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہے ، دوسرے نمبر پر واشنگٹن ڈی سی ہے جہاں آباد پاکستانیوں کی تعداد38ہزار کے قریب ہے ، واشنگٹن ڈی سی میں پاکستانی افراد کی بڑی تعداد موجود ہے جوکہ سیاسی طو ر پر زیادہ متحرک تصور کی جاتی ہے ، تیسرے نمبر پر ٹیکساس ہیوسٹن کا شہر ہے جوکہ خوبصورت ترین شہروں میں شمار ہوتا ہے یہاں آباد پاکستانیوں کی تعداد 35 ہزار کے قریب ہے ، چوتھے نمبر پرشکاگو الینوائے آتا ہے جہاں موجود پاکستانیوں کی تعداد31 ہزار کے قریب ہے ، اس فہرست میں پانچویں نمبر پر موجود شہر ڈیلس ہے جہاں موجود پاکستانیوں کی تعداد19ہزار کے قریب ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here