پاکستان؛قرض130ارب ڈالر سے متجاوز

0
99

اسلام آباد ((پاکستان نیوز) پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی اقتصادی امور کے اجلاس میں حکام اقتصادی امور ڈویژن نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان پر بیرونی قرض 130 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گیا، اس میں پرائیویٹ سیکٹر کا قرض بھی شامل ہے۔ سیکرٹری اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جاری منصوبوں کی کل تعداد 298 ہے، کثیر جہتی منصوبوں کی ل تعداد 146 ہے ، دو طرفہ ایگریمنٹس کے تحت 152 پروجیکٹس ہیں۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ آئی ایم ایف سے کمرشل ڈومیسٹک قرض سے متعلق امور وزارت خزانہ دیکھتی ہے ، بانڈز سرٹیفکیٹس سے متعلق امور بھی براہ راست وزارت خزانہ دیکھتی ہے۔ بریفنگ کے مطابق ایکسٹرنل ڈیولپمنٹ اسٹنس اور شاٹ ٹرم اسٹنس اے ڈی دیکھتی ہے ، ڈیٹ مینجمنٹ عمل میں وزارت خزانہ، مرکزی بینک اور ای اے ڈی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here