اسلام آباد (پاکستان نیوز) لیفٹیننٹ جنرل(ر) فیض حمید کے خلاف پاک فوج انکوائری کرے گی ، پاک فوج نے خود احتسابی کا سلسلہ شروع کرتے ہوئے اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب بڑی نجی ہاوسنگ سوسائٹی معاملے پر کمیٹی بنادی ہے جس کے سربراہی میجر جنرل کریں گے، درخواست گزار نے موقف اپنایا تھا کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کی ہدایت پر خفیہ ادارے کے اہلکاروں نے رینجرز کے ساتھ سوسائٹی مالک کے گھر پر چھاپہ مارا، بھاری رقم لوٹی ، ہاوسنگ سوسائٹی اپنے نامزد نمائندے کو منتقل کرنے کیلئے دباو ڈالا، اہل خانہ پر دباو ڈالنے کیلئے جھوٹے مقدمات دائر کئے ۔ 11نومبر 2023 کو چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین خان اور جسٹس اطہر من اللہ پر مشتمل بنچ نے سماعت کی، سوسائٹی کے مالک کنور معیز نے وزارت دفاع رجوع کیا تو کارروائی ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق افواج پاکستان نے اسلام آباد ائیرپورٹ کے قریب بڑی نجی ہاوسنگ سوسائٹی کے معاملے پر کمیٹی بنا دی ہے اعلی سطح انکوائری کمیٹی کی سربراہی ایک میجر جنرل کریں گے۔