ٹیکساس(پاکستان نیوز) 800 طلبا میں کووڈ۔19 کی مثبت تشخیص کے بعدانہیں قرنطینہ کر دیا گیا ہے۔ ذرائع ابلا غ کے مطابق لاک ہارٹ انڈیپینڈنٹ سکول کے سپرنٹنڈنٹ مارک ایسٹراڈا نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سکولوں میں کووڈ۔19 کے فعال کیسز کے بعد بورڈ آف ٹرسٹیز نے ماسک لازمی پہننے کے لیے حق میں ووٹ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 20 فیصد سے زیادہ طالب علموں میں کووڈ۔19 کی مثبت تشخیص کے چار کلاسیں اور ایک تعلمی پروگرام کوبند کردیا گیا ہے، اگرکیسز میں اضافہ ہوتا ہے تو آنے والے ہفتوں میں مزید کلاسیں بند کر دی جائیں گئی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کسی کیمپس میں کووڈ۔19 کے کیسز10 فیصد یا اس سے زیادہ طلبا متاثر ہوتے ہیں تو کیمپس کو بند کر نا پڑے گا جس دوران طلبا کو آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلم دی جائے گئی۔ٹیکساس ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ اینڈ ہیومن سروسز کے مطابق کووڈ۔19 کے کیسز میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہو رہا ہیاور13 اگست کو22ـ2021تعلیمی سال کے آغاز کے بعد اب تک 51 ہزار 900 سے زیادہ طلبا میں کووڈـ19 کے مثبت کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔