بے روزگاری الائونس میں جعلسازی کرنے پر 20 افراد پر فرد جرم عائد

0
46

نیوجرسی (پاکستان نیوز) بے روزگاری الائونس میںجعلسازی کرنے والے 20 افراد پر فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 20 کے قریب ملازمین نے غیرقانونی طور پر بے روزگاری الائونس کی مد میں 13 ہزار سے 1لاکھ ڈالر تک حاصل کیے ، اٹارنی جنرل میتھیو پلاٹکن نے کہا کہ بے روزگاری انشورنس فراڈ براہ راست نیو جرسی میں ٹیکس دہندگان کو متاثر کرتا ہے، اور ساتھ ہی وہ لوگ جو ضرورت کے وقت اس پروگرام پر انحصار کرتے ہیں۔ہم ان پروگراموں کو دھوکہ دہی سے بچانے کے لیے وقف ہیں، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ وہ ان لوگوں کے لیے دستیاب رہیں جنہیں واقعی اس کی ضرورت ہے۔جعلسازی کرنے والے 10 افراد کا تعلق نیوجرسی کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here