وائٹ ہاﺅس کی وائرس ٹاسک فورس کے3ارکان نے خود کو قرنطینہ کرلیا

0
168

 

واشنگٹن(پاکستان نیوز)کورونا وائرس کے انسداد کیلئے ڈاکٹر انتھونی فاﺅسی سمیت وائٹ ہاﺅس کی خصوصی ٹاسک فورس کے تین ارکان نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔اس کی وجہ ان افراد کی ایک ایسے شخص سے ملاقات تھی جس میں کووڈ19کی تشخیص ہوئی۔ڈاکٹر فاﺅسی بیماریوں کے قومی انسٹیٹیوٹ کے سربراہ ہیں۔ڈاکٹر فاﺅسی کا کارونا ٹیسٹ مثبت نہیں تاہم انہیں روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جاتا رہے گا۔امریکی ادارے مراکز برائے انسداد امراض کے ڈائریکٹر ڈاکٹر رابرٹ ریڈ فیلڈ اور کمشنر برائے محکمہ، خوراک وادویات اسٹیفن ہان بھی ڈاکٹر فاﺅسی کی طرح اب گھر سے ہی کام کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here