نیویارک (پاکستان نیوز)میئر ڈی بلاسیو نے ٹیکسی ڈرائیوروں ، فوڈ انڈسٹری ورکرز اور کوئینز کے اہل رہائیشوں کے لیے کورونا ویکسین لگانے کا اعلان کر دیا ہے اور اس کے لیے مخصوص جگہ بھی متعین کرنے کے لیے اقدامات شروع کر دیئے ہیں، شہری انتظامیہ کے مطابق کورونا ویکسین کی آدھی خوراکیں کوئینز کے اہل شہریوں کے لیے رکھی گئی ہیں جبکہ بقیہ آدھی خوراکیں فوڈ ورکرز اور ٹیکسی ڈرائیوروں کو لگائی جائیں گی ۔