نیویارک (پاکستان نیوز) سٹی بورڈ آف الیکشن نے ڈیموکریٹس کی جانب سے اریک ایڈمز کی نیویارک کے میئر انتخابات کے لیے بطور امیدوار نامزدگی کی باقاعدہ تصدیق کر دی ہے ، اس موقع پر ایرک ایڈمز نے بندوق قوانین میں تبدیلیوں ، خواتین کی ہراسگی کے معاملات پر نیا قانون بنانے کا بھی اعلان کر دیا ہے ۔ ایرک ایڈمز نے پرائمری انتخابات میں 7 ہزار 197 ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ہے جوکہ 0.8 فیصد کے حساب سے برتری بنتی ہے ۔ گارشیا کی ترجمان نے بتایا کہ پریمیئر انتخابات کے دوران ہماری امیدوار کی انتخابی مہم بہت کامیاب رہی ، ایرک ایڈمز بہت معمولی ووٹوں سے برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں جس سے صاف ظاہر ہے کہ گارشیا کی انتخابی مہم کافی کامیاب رہی ہے ۔