بھتیجی کے اپنے چچا ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں چشم کشا انکشافات

0
167

واشنگٹن(پاکستان نیوز) صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بھتیجی میری ٹرمپ نے اپنی کتاب میں دعویٰ کیا ہے کہ ان کے چچا ایک ’خود پسند‘ شخص ہیں اور اب ہر امریکی کی زندگی کے لیے خطرہ ہیں۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق میری ٹرمپ کی کتاب کا نام ’بہت زیادہ اور ہمیشہ ناکافی: کس طرح میرے خاندان نے دنیا کا سب سے خطرناک انسان تخلیق کیا‘ ہے، جس میں وہ اپنے چچا کو ایک دھوکے باز اور بدمعاش قرار دیتی ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاو¿س نے کتاب میں کیے گئے دعوو¿ں کو مسترد کردیا ہے کہ جس کے کچھ اقتباسات میڈیا میں لیک ہوچکے ہیں جبکہ ٹرمپ خاندان نے کتاب کی 14 جولائی کو اشاعت سے روکنے کے لیے مقدمہ دائر کردیا ہے۔ میری ٹرمپ اپنے چچا کے لیے لکھتی ہیں کہ ’کچھ بھی کبھی بھی کافی نہیں‘ اور صدر میں ایک خود پسند شخص ہونے کی تمام خصوصیات ظاہر ہیں۔ کلینکل سائیکولوجی میں ڈگری حاصل کرنے والی ان کی بھتیجی لکھتی ہیں کہ ’یہ خود پسندی عام قسم کی خود پسندی سے کہیں زیادہ ہے اور ڈونلڈ ٹرمپ صرف کمزور نہیں ان کی انا بہت نازک ہے جسے ہر لمحے تقویت چاہیے کیوں کہ اندر سے وہ جانتے ہیں کہ وہ کچھ نہیں جس کا وہ دعویٰ کرتے ہیں‘۔ میری ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی صدر اپنے والد فریڈ ٹرمپ سینئر کو دیکھ کر متاثر ہوئے جو (اپنے بڑے بیٹے) فریڈ ٹرمپ جونیئر کو دھمکاتے تھے، فرینڈ ٹرمپ جونیئر شراب نوشی کے باعث بیماری سے اس وقت چل بسے تھے جب میری 16 برس کی تھیں۔ میری ٹرمپ کا کہنا تھا کہ فریڈ ٹرمپ سینئر اپنے بڑے بیٹے کے ساتھ انتہائی سخت مزاج تھے اور چاہتے تھے کہ وہ خاندانی ریئل اسٹیٹ بزنس سنبھالیں لیکن جب میری کے والد نے بزنس سے اپنی راہیں جدا کرلیں تو ان کے پاس اپنے چھوٹے بیٹے ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس جانے کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here