پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد خان کی کشمیر اور کورونا وائرس پر لائیو ٹیلی کانفرنس میں شرکت

0
201

بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کر دی ، عالمی برادری ، انسانی حقوق کی تنظیمیں نوٹس لیں ، پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کی پالیسی بہترین ثابت ہوئی ، ڈاکٹر اسد

اسلام آباد (پاکستان نیوز)پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد خان نے گلوبل 360کے زیر اہتمام پاکستان ریجنل پیس ،کشمیر اینڈ کورونا وائرس ٹیلی کانفرنس میں شرکت کی جس میں دی واشنگٹن ڈپلومیٹ کی منیجنگ ڈائریکٹر اینا گاویل نے کانفرنس کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی ، اس موقع پر پاکستانی سفیر ڈاکٹر اسد خان نے مقبوضہ کشمیر اور ایل او سی پر بھارتی فوج کے مظالم کو بیان کیا کہ کس طرح وہ کشمیریوں کی ڈبل لاک ڈاﺅن کے دوران زندگی کو اجیرن بنایا جا رہا ہے ، پاکستانی سفیر نے عالمی رہنماﺅں اور انسانی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کے مظالم کا نوٹس لیں ، انھوں نے بتایا کہ عمران خان کی قیادت میں حکومت پاکستان میں سمارٹ لاک ڈاﺅن کے زریعے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے میں بہترین کردار ادا کر رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here