نیویارک (پاکستان نیوز)امریکہ بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں ، تازہ اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے چار لاکھ سے زائد متاثر ، 15ہزار ہلاکتیں ، دنیا بھر میں پندرہ لاکھ متاثرین، 88ہزار سے زائد ہلاک ،نیویارک میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد متاثرین ، اموات چھ ہزار سے زائد ، نیوجرسی میں پچاس ہزار متاثرین ، 1500سے زائد ہلاک ہوگئے ،پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد4500تک پہنچ گئی ، 121جاں بحق ہوگئے، سی این این کی رپورٹ کے مطابق افریقی امریکن کے اکثریتی علاقوں کے ہسپتال کورونا مریضوں سے بھر گئے ہیں ، واشنگٹن کو کورونا کا اگلا ہدف قرا ر دیئے جانے پر لوگوںنے نقل مکانی شروع کر دی ہے ،دوسری طرف بل گیٹس فاﺅنڈیشن کی جانب سے تیار کردہ کورونا وائرس کیخلا ف نئی ویکسین کی مریضوں پر آزمائش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے اور اس سلسلے میں فلاڈیلفیا ، کنساس سٹی ، شکاگو اور میسوری کے مریضوںمیں اس ویکسین کو آزمائشی طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا گیا ہے جس کے نتائج کچھ دنوں تک آنے شروع ہو جائیں گے ، ڈاکٹروں کے مطابق ابھی اس ویکیسن کے موثر ہونے یا نہ ہونے کے متعلق کچھ نہیں کہا جا سکتا ہے ۔ملک بھر میں اس وقت کورونا وائرس کے شکار مجموعی طور پر 23ہزار مریض صحتیاب ہو چکے ہیں جبکہ متحرک کیسز کی تعداد 3لاکھ 96ہزار 708ہے ، 9ہزار 280مریضوں کی حالت کشیدہ بتائی جا رہی ہے ، امریکہ اس وقت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد اور ہلاکتوں میں دنیا بھر میں اول نمبر پر موجود ہے جبکہ ڈیڑھ لاکھ مریضوں کے ساتھ سپین دوسرے اور ایک لاکھ انتالیس ہزار مریضوں کے ساتھ اٹلی تیسرے نمبر پر ہے ، امریکہ میں کورونا وائرس کی وجہ سے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک کروڑ سے زائد افراد بے روز گار ہو گئے ہیں ، صرف ایک ہفتے کے دوران 60ہزار سے زائد شہریوں نے بے روزگاری امداد کے لیے رجسٹریشن کروائی ،معاشی سرگرمیاں معدوم ہونے کی وجہ سے ملک کی سٹاک مارکیٹ بری طرح متاثر ہوئی ہے اور اس میں تاریخی گراوٹ دیکھنے میں آ رہی ہے ، دوسری طرح ماہرین کی ٹیم نے وائٹ ہاﺅس کو خبردار کیا ہے کہ واشنگٹن نیویارک کی طرح کورونا وائرس کا دوسرا گڑھ بن سکتا ہے ، وائٹ ہاﺅس کو اس امر سے بھی خبردار کر دیا گیا ہے کہ گرم موسم وائرس کے پھیلاﺅ اور اس پر قابو پانے کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کر سکے گا ۔