ہائوسنگ مارکیٹ کساد بازاری کا شکار

0
105

اسلام آباد (پاکستان نیوز) ہائوسنگ مارکیٹ کساد بازاری کا شکار ہوگئی، رئیل اسٹیٹ میں گھروں کی قیمتیں مانند پڑ گئی ہیں جبکہ خریداروں کے اعتماد کو بھی ٹھیس پہنچی ہے، پراپرٹی ویب سائٹ ڑوپلا کے مطابق برطانیہ میں 2021 کے دوران تقریباً 1.5 ملین سیلز ہوئی ہیں جبکہ 2022 میں ہائوسنگ ٹرانزکشنز طویل مدتی اوسط کے ساتھ کم ہو کر 1.2 ملین ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی لیکن یہ گزشتہ دہائی کے مقابلے میں نسبتاً زیادہ رہیں۔امریکہ میں اگست کے دوران گھروں کی تعمیر کی شرح میں اضافہ ہواجس کو ہائوسنگ مارکیٹ کے لئے مثبت قرار دیا گیا ہے۔امریکی محکمہ کامرس سے جاری ایک ماہانہ رپورٹ کے مطابق اگست کے دوران 1.282 ملین یونٹس کی تعمیر کی گئی جو کہ جولائی کے مقابلے میں 9.2 فیصد زیادہ ہے،جو لائی میں 1.174 ملین گھروں کی تعمیر عمل میں لائی گئی تھی۔رپورٹ کے مطابق اگست میں زیادہ دو تا اس سے زیادہ منزلوں والے رہائشی اپارٹمنٹس کی تعمیر ہوئی جن کی شرح 29.3 فیصد اور ایک یونٹس گھروں کی تعمیر 1.9 فیصد رہی تاہم تعمیراتی پرمٹس کی اجرا کی تعداد 5.7 فیصد کمی کے ساتھ 1.229 ملین یونٹس رہی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here