سوشل سکیورٹی فوائد میں اضافے کا امکان

0
79

نیو یارک(پاکستان نیوز) امریکیوں کے لیے سوشل سیکیورٹی فوائد میں آئندہ سال تاریخی اضافے کا امکان ہے ، 2026 کے دوران امدادی رقوم کے چیک مزید بڑے ہوں گے، جس کا مطلب ہے کہ نیویارکرز کی جیبوں میں مزید پیسے آئیں گے، وائٹ ہائوس کے مطابق کاسٹ آف لیونگ ایڈجسٹمنٹ (کولا) کے تحت آئندہ سال امدادی رقوم میں 2.7 فیصد اضافے کا امکان ہے ، مقررہ اضافے سے ریٹائرڈ افراد کے لیے مختص فنڈز میں اضافہ ہوگا جوکہ آئندہ سال جنوری سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ ریٹائر ملازم کو ماہانہ 54.18 ڈالر، ریٹائرڈ میاں بیوی کو ماہانہ 108.36 ڈالر ، معذور ورکرز کو ماہانہ 42.72ڈالر بیوہ کو 50.34 ڈالر ماہانہ زائد دیئے جائیں گے۔ وفات پانے والے مزدوروں کے بچوں کو ماہانہ 30.70 ڈالر زائد ادا کیے جائیں گے۔ موجودہ انتظامیہ نے SSA کو ہدایت کی کہ وہ کسی بھی زائد ادائیگی کو پورا کرنے کے لیے کسی شخص کے 50 فیصد فوائد کو ضبط کرے۔ دی موٹلی فول کے مطابق، پہلے نوٹس 25 اپریل کو بھیجے گئے تھے۔ یہ نوٹس موصول ہونے والے نیویارک والوں کو اپیل کے لیے 90 دن کا وقت دیا گیا تھا، لیکن اپیل کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here