خطیب اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کا سالانہ عرس مبارک منایا جا رہا ہے

0
1075

کل دنیا بھر کی سنی مساجد و مدارس میں ایصال ثواب کیلئے سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم منایا جائے گا

نیویارک(پاکستان نیوز) خطیب اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کا سالانہ عرس مبارک بانی جماعت اہل سنت عاشق رسول خطیب اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کا 37واں سالانہ دوروزہ عرس مبارک حسب سابق ماہ رجب کی تیسری جمعرات، جمعہ 12۔13 مارچ 2020 کو عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور جمعہ 13 مارچ کو دنیا بھر کی سنی مساجد و مدارس، درس گاھوں، خانقاھوں اور اداروں میں ایصال ثواب کے لئے سالانہ عالمی یوم خطیب اعظم منایا جائے گا۔ ائمہ و خطباء اجتماعات میں عاشق رسول، محب صحابہ و آل بتول خطیب اعظم حضرت مولانا محمد شفیع اوکاڑوی کی دینی علمی مثالی خدمات کا تذکرہ کرتے ہوئے انھیں والہانہ خراج عقیدت پیش کریں گے اور فاتحہ خوانی کرکے ایصال ثواب کریں گے۔ عرس مبارک کا مرکزی اجتماع کراچی میں جامع مسجد گل زار حبیب، گلستان اوکاڑوی میں خطیب ملت حضرت علامہ کوکب نورانی اوکاڑوی کی زیر نگرانی منعقد ھوگا۔ مولانا اوکاڑوی اکاڈیمی کے وابستگان اور عقیدت مندان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ عالمی شہادت کانفرنس امریکا کے آرگنائزرز چودھری محمد پرویزاشرف اور محمد شفیق مہر نے اھل سنت سے اپیل کی ھے کہ امریکہ کی تمام سنی مساجد میں جمعہ 13مارچ کو عالمی یوم خطیب اعظم منایا جائے اور حضرت مولانا محمد شفیع صاحب اوکاڑوی کو زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کیا جائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here