نیوجرسی (پاکستان نیوز)گورنر فل مرفی کے نئے قانون کے مطابق نیوجرسی کی تمام جیل انتظامیہ کو امیگریشن تارکین کی قید کے حوالے سے آئی سی ای کے ساتھ کام کرنے سے روک دیا گیا ہے ، نئے قانون کے تحت اب نجی جیل خانہ جات یو ایس امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کے ساتھ اپنے معاہدوں کی تجدید یا نئے معاہدے کو عملی جامع نہیں پہنا سکیں گے ، نئے قانون کے تحت جیلوں کے آئی سی ای کے ساتھ حالیہ معاہدے متاثر نہیں ہوں گے بلکہ نئے معاہدوں اور پرانے معاہدوں کی تجدید نہیں ہو سکے گی ، آئی سی ای کو 2018 بجٹ کے حوالے سے ملک بدری والے امیگریشن ملزمان کے لیے ایک دن کے 120 ڈالر چارج کیے جاتے تھے ۔ واشنگٹن ، میری لینڈ ، الانائے ، کیلیفورنیا کے بعد نیوجرسی پانچویں ریاست ہے جس نے آئی سی ای کے ساتھ اس طرح کے معاہدوں کو ختم کر دیا ہے ۔ برجن اور ہوڈسن کی ریاستوں میں اب بھی نجی جیلیں موجود ہیں جوکہ آئی سی ای حکام کے ساتھ معاہدے کے تحت کام کررہی ہیں ، ان نجی جیلوں میں قیدیوں کے روزانہ کے حساب سے بھی پیسے وصول کیے جاتے ہیں۔ گورنر مرفی کے دورہ اٹلی کو ناقدین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور نئے قانون کے حوالے سے مرفی نے کوئی پریس بریفنگ نہیں دی ہے ۔