مسلم ووٹرز نے صدارتی پرائمری الیکشن میں بائیڈن ، ٹرمپ کو مسترد کر دیا

0
13

مشی گن (پاکستان نیوز) مقامی سروے کے دوران مسلم ووٹرز کی بڑی تعداد نے صدارتی پرائمری الیکشن کے حوالے سے بائیڈن اور ٹرمپ کو مسترد کرتے ہوئے تیسری جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کرنے کا اعلان کیا ہے ، مشی گن کے 94 فیصد مسلم ووٹرز نے قرار دیا ہے کہ وہ ری پبلیکن یا ڈیموکریٹس کی بجائے کسی تیسری جماعت کے امیدوار کو سپورٹ کریں گے ، ایگزٹ پول میں مشی گن سے تعلق رکھنے والے 527 مسلم ووٹرز نے حصہ لیا، صرف 4.6 فیصد مسلم ڈیموکریٹک پرائمری ووٹرز نے صدر بائیڈن کو ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار کے طور پر دوبارہ نامزد کرنے کے حق میں ووٹ دیا۔ایگزٹ پول میں یہ بھی پایا گیا کہ آج اچانک انتخابات ہونے کی صورت میں، 40 فیصد مسلم ووٹرز ایک بے نام “دوسرے امیدوار” کو ترجیح دیں گے، اس کے بعد 25 فیصد نے تیسری پارٹی کے امیدوار ڈاکٹر کارنل ویسٹ کو ووٹ دیا، اس وقت کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے حق میں 13 فیصد، موجودہ صدر جو بائیڈن 8 فیصد اور ان کے ساتھ رابرٹ ایف کینیڈی جونیئر 8 فیصد اور جل سٹین 7 فیصد حمایت حاصل کر سکے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here