نیویارک (پاکستان نیوز)اعلیٰ تعلیم کیلئے پاکستان سے امریکہ آیا نوجوان ٹریفک حادثے کے دوران جان کی بازی ہار گیا، اسلام آباد کے رہائیشی 30سالہ احمد وقاص خان تیز رفتار کار کی ٹکر سے جاں بحق ہوگیا، طالب علم نیویارک سے بالٹی مورجاتے ہوئے راستے میں گاڑی کی جانچ کے لیے رکا تو قریب سے گزرنے والی تیز رفتار کار کی زد میں آ کر موقع پر چل بسا ، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، پولیس نے ڈیڈ باڈی کو قریبی ہسپتال منتقل کرتے ہوئے مجرم کی تلاش شروع کر دی ہے۔












