6 ماہ برآمدات میں 25 فیصد اضافہ

0
115

اسلام آباد(پاکستان نیوز) رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ہدف سے زائد برآمدات ہوئیں۔ رواں مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں 25 فیصد کا اضافہ ہوا۔ مشیر تجارت کو وزارت تجارت حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں 15 ارب 12 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی برآمدات ہوئیں۔ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 12 ارب 11 کروڑ ڈالر کی کل برآمدات تھیں۔ ماہ دسمبر میں گزشتہ مالی سال دسمبر کے مقابلے میں پاکستانی برآمدات میں 16.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ایک سال میں مچھلی اور متعلقہ مصنوعات، پلاسٹکس، سیمنٹ، فروٹ اور سبزیوں کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ بنگلہ دیش، تھائی لینڈ، سری لنکا، ملائیشیا، قازقستان اور جنوبی کوریا کو برآمدات میں اضافہ ہوا۔ مردانہ گارمنٹس، ہوم ٹیکسٹائل، چاول، خواتین کے گارمنٹس، جرسی اور ٹی شرٹ کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا۔ روایتی مارکیٹوں میں امریکہ، چین، نیدرلینڈز اور سپین کی برآمدات میں اضافہ ہوا۔ برطانیہ، جرمنی، افغانستان، روس، انڈونیشیا اور چیک ریپبلک کو برآمدات میں کمی ہوئی۔ مشیر تجارت نے وزارت تجارت کو برآمدات میں اضافہ کو برقرار رکھنے اور نگرانی کی ہدایت کی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here