مستحقین کو گھروں تک کھانا پہنچانے کیلئے شہری انتظامیہ نے 1100اوبر ڈرائیوروں کو کام پر لگا دیا
نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی شہری انتظامیہ نے مستحق شہریوں کے گھروں میں کھانا تقسیم کرنے کے لیے اوبر ڈرائیوروں کی خدمات حاصل کر لی ہیں اور ان کو 15ڈالر فی گھنٹہ کے حساب سے رقم دی جا رہی ہے ، اوبر ڈرائیور کام نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی پریشانی سے دوچار تھے لیکن شہری انتظامیہ نے مشکل کی اس گھڑی میں شہر کے 1100ڈرائیوروں کو موقع دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس لاک ڈاﺅن کے دوران شہریوں کو گھروں تک کھانا فراہم کر کے نیکی بھی کمائیں اور پیسے بھی کمائیں ، ڈرائیوروں کی بڑی تعداد نے شہری انتظامیہ کے اس فیصلے کو سراہا ہے اور ان کو روزانہ اچھی آمدنی حاصل ہو جاتی ہے ۔