سور کے خون سے مسلمانوں پر سپرے کیا جائے تاکہ یہ امریکہ سے بھاگ جائیں ، ریک فلپس
نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن کیئر نے یوایس ہاﺅس ڈسٹرکٹ آئی اے 02کے نمائندہ کے لیے امیدوارریک فلپس کو اسلام مخالف بیان دینے پر آڑے ہاتھوں لیا ہے ، ریک فلپس نے اپنے ٹی وی انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ اسلام مذہب کو امریکہ سے نکال باہر کرنا چاہئے ، انھوں نے مسلم خواتین نمائندگان الہان عمر اور راشدہ طالب کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ دونوں خواتین نے اپنا ووٹ بینک بڑھانے کے لیے 70ہزار صومالین تارکین کو امریکہ میں پناہ دلوائی ، انھوں نے کہا کہ اسلام کی امریکہ میں کوئی جگہ نہیں اور امریکہ میں قائم کی گئی مساجد کسی ملٹری ٹریننگ کیمپ سے کم نہیں ہیں ۔کیئر کے حکومتی امور کے ڈائریکٹر رابرٹ ایس میکو نے کہا کہ ری پبلکن رہنما کی جانب سے اس طرح کے مخالفانہ بیانات سمجھ سے بالا تر ہیں ، وہ امریکہ کا غلط رخ دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کو روکنا ہوگا جبکہ ری پبلیکن پارٹی کے رہنما نے یہ تک بھی کہہ دیا ہے کہ مسلمانوں کو امریکہ سے بھگانے کے لیے سور کے خون سے ان پر سپرے کیا جائے ۔