اسلام آباد (پاکستان نیوز) اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے باعث دو دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پرواز منسوخ کر دی گئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ائیر پورٹ متاثر ہوا ہے جبکہ دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ائیرپورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔ دوسری جانب جنگ کے باعث مختلف ممالک کی فضائی حدود بند ش کے باعث مختلف غیر ملکی ائر لائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کے لئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کر دیا ۔رپورٹ کے مطابق ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا، مصر اور دیگر ممالک کے لئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔ائرلائنز مغربی پاکستان سے گزر کر مغرب میں افغانستان ،ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رپی ہیں، جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔









