واشنگٹن(پاکستان نیوز) کانگریس کے اراکین جان جیمز، سمرلی، سوسان وائلڈ اور الہان عمر پاکستان کے حالیہ الیکشن میں وسیع پیمانے پر ہونیوالی دھاندلی پر پھٹ پڑے، انہوں نے کہا کہ پاکستانی اداروں کی نگرانی میں ہونیوالے انتخابات میں جس طرح دھاندلی کی گئی اور عوام کے ووٹوں کو چریاا گیا، اس سے ان اداروں پر کئی سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ عالمی میڈیا کی جانب سے جو رپورٹس سامنے آئی ہیں اس نے ہمیں بہت مایوس کیا ہے، ان کے حلقوں میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی کے رہنمائوں نے بھی انہیں آگاہ کیا کہ پاپولر لیڈر عمران خان کا راستہ روکنے کیلئے نتائج کو تبدیل کر کے جمہوریت کا قتل کیا گیا۔