اسلام آباد (پاکستان نیوز) ڈیجیٹل پاکستان وژن کی سربراہ تانیہ ایدرس کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی بنا دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق تانیہ ایدرس کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی برائے ڈیجیٹل پاکستان پروگرام تعینات کیا گیا ہے۔کابینہ ڈویڑن نے تانیہ ایدرس کی تعیناتی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔تانیہ ایدرس سنگار پور میں واقع گوگل کے علاقائی ہیڈ آفس میں اہم پوزیشن پر فائز تھیں لیکن وہ اپنی نوکری چھوڑ کر پاکستان آئیں۔ گذشتہ سال دسمبر میں انہیں ڈیجیٹل پاکستان وڑن کی سربراہ مقرر کیا گیا۔ وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے منصوبے کے لیے گوگل کی سینئر پاکستانی ایگزیکٹو تانیہ ایدرس نے جذبہ حب الوطنی کے تحت استعفیٰ دیا تھا۔ تانیہ ایدرس اس وقت پاکستان کے پہلے ڈیجیٹل وڑن کی سربراہی کر رہی ہیں۔۔ پاکستان پہنچنے کے بعد تانیہ ایدرس نے بتایا کہ میں 20 سال سے بیرون ملک مقیم تھی اور پاکستان کے لیے کچھ کرنا چاہتی تھی، جب یہ حکومت آئی تو لوگوں کو محسوس ہوا ملک جا کر کچھ کرنا چاہیے، وزیر اعظم عمران خان اور جہانگیر ترین سے اہم رابطے ہوئے، حکومت نے ڈیجیٹلائزیشن کے انقلابی منصوبے سے آگاہ کیا، منصوبے کے تحت 5 اہم مرحلوں پر کام تیز کیا جائے گا،عوام کی انٹرنیٹ تک رسائی اور روابط کو فروغ دیا جائے گا۔ تانیہ ایدرس امریکا سے بائیو لوجی اور اکنامکس میں بی ایس کی ڈگری لینے کے بعد میسا چوسٹس انسٹیٹوٹ آف ٹیکنالوجی سے ایم بی اے کیا۔گوگل کی جانب سے پاکستان بزنس یعنی گوگول کی پاکستان میں پروڈکٹس لانچ کرنے کا موقع ملنے پر وہ 7 سال پہلے امریکا سے سنگاپور منتقل ہوئیں۔گوگل کے لیے 2008ئ سے 2016ئ تک بطور کنٹری مینجر ساو¿تھ ایشیا کام کرنے والی تانیہ گوگل کے پراڈکٹ، پیپمنٹ فارنیکسٹ بلین یوزر پروگرام ڈئیریکٹر تھیں۔ ڈیجیٹل پاکستانی کی افتتاحی تقریب میں تانیہ کا کہنا تھا کہ میرے ایک جاننے والے نے 6 سات ماہ قبل وزیراعظم کو ای میل بھیجی تھی کہ اگر آپ ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹائزیشن کی جانب جا رہے ہیں تو تانیہ سے بات کریں،تانیہ ایدرس کے مطابق وہ ای میل کے بارے میں نہیں جانتی تھیں تاہم وزیراعظم نے یہ ای میل اپنی اصلاحاتی ٹیم کو بھیجی جنہوں نے مجھ سے رابطہ کیا۔