قرضوں کی معافی، امدادی پیکج کیلئے ٹیکسی ڈرائیورز کا واشنگٹن میں احتجاج

0
119

 

نیویارک (پاکستان نیوز)نیویارک سٹی کے ہزاروں ٹیکسی ڈرائیورز نے احتجاج کرتے ہوئے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ذمہ واجب الادا لاکھوں ڈالر کے قرضوں کو معاف کیا جائے، احتجاج کے سلسلے میں ییلو کیپ ڈرائیورز اور ٹیکسی ڈرائیورز کا ایک قافلہ واشنگٹن ڈی سی میں جمع ہوا اور حکام سے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے بھرپور نعرے بازی کی ، نیویارک ٹیکسی ڈرائیورز الائنس نے اس کاروان احتجاج میں خصوصی کردار ادا کیا ، ڈرائیوروں کے اس کاروان میں دیگر ریاستوں سے بھی ٹیکسی ڈرائیوروں کی بڑی تعداد جمع ہوگئی اور اپنے مطالبات کے حق میں بھرپور نعرے بازی کی ، ٹیکسی ڈرائیوروں نے گاڑیاں سڑک پر قطاروں میں کھڑی کر کے ہارن بھی بجائے ، احتجاج کے دوران یادداشتی اور دیگر مراسلے کانگریشنل حکام تک پہنچائے گئے جس میں موقف اپنایا گیا کہ معاشی تنگ دستی کے باعث کئی ڈرائیور خودکشیوں پر مجبور ہوگئے ہیں ، ڈرائیوروں کا موقف ہے کہ آمدن بند ہونے سے ان پر قرضہ جات میں دو گنا اضافہ ہو گیا ہے ، ڈرائیوروں کی نظریں اس وقت کانگریس کے امدادی پیکج پر لگی ہوئی ہیں جس کی منظوری کے لیے ڈیموکریٹک اور ری پبلکن پارٹی تاحال اپنے معاملات حل نہیں کر پائی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here