نیویارک: 20ہزار سے زائد بے گھر افراد سڑکوں ، پارکس میں سونے پر مجبور

0
103

نیویارک(پاکستان نیوز)نیویارک میں بے گھر افراد کے لیے عارضی رہائش گاہوں کی تعمیر کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے اور اس سلسلے میں تاحال اقدامات نہ ہونے پر گورنر اینڈریو کومیو کی برطرفی کا مطالبہ بھی زور پکڑتا جا رہا ہے ، حالیہ رپورٹ کے مطابق اس وقت نیویارک میں 20 ہزار سے زائد بے گھر افراد سڑکوں اور کھلے پارکس میں سونے پر مجبور ہو گئے ہیں ، ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لیس سروس ( ڈی ایچ ایس) کی جانب سے فی الحال بے گھر افراد کی تعداد کے حوالے سے اعدادو شمار کو غلط قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ بے گھر افراد کی تعداد بیس ہزار سے کم ہے ، سپورٹو ہاﺅسنگ نیٹ ورک نیویارک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر لورا نے بتایا کہ گورنر نے پہلے پانچ سالوں کے دوران 6ہزار یونٹس کی تعمیر کے لیے بھاری فنڈز دیئے جوکہ تعمیر کر لیے گئے ہیں ، ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مزید 14 ہزار یونٹس کی تعمیر کرنا ہے جس کے لیے فنڈز ناکافی ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here