نیوجرسی (پاکستان نیوز) پے چیک پروٹیکشن پروگرام کے تحت 8 ملین ڈالر کا فراڈ کرنے والے بھارتی شہری کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی، ملزم نے کرونا ریلیف فنڈ کی مد میں لاکھوں ڈالر کی جعلسازی کی ہے، عدالتی ریکارڈ کے مطابق 40 سالہ ابھیشک کرشنن نے جعلی کرونا ریلیف فنڈ کی بنیاد پر لاکھوں ڈالر کے چیک رقم کے حصول کے لیے مقامی بینکوں میں جمع کرائے، کرشنن نے فرضی نام استعمال کرتے ہوئے قرض حاصل کرنے کے لیی 17 درخواستیں جمع کرائیں، اور ایک ایسے شخص کا نام بھی غلطی سے تحریر کر دیا جوکہ سیکیورٹی اتھارٹی میں اہم پوزیشن پر فرائض انجام دے رہا ہے ، بھارتی شہری پر فراڈ اور منی لانڈرنگ کے حوالے سے دو فرد جرم عائد کی گئی ہیں، مجرم کو عدالت کی جانب سے کم سے کم 20 سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان ہے ، جج سزا کے حوالے سے گائیڈ لائنز کا جائزہ لینے کے بعد آئندہ سماعت پر سزا کا تعین کریں گے ۔