پاکستان کرونا کیخلاف مو¿ثر اقدام کرنیوالا ملک

0
424

کراچی (پاکستان نیوز) پاکستان کورونا وائرس کیخلاف موثر مزاحمت کرنیوالے ٹاپ 20 ممالک میں شامل ہو گیا ہے۔کم تر شرحِ اموات اور اس بیماری کو شکست دےکر صحت یاب ہوجانے والوں کی ایک بڑی تعداد کے تناظر میں دنیا بھر کے210 سے زائد ممالک میں پاکستان کا 19 واں نمبر ہے۔ پاکستان میںکل ٹیسٹوں میں سے12 فیصد متاثرہ افراد نکلے۔ صحتیابی کی شرح 33 فیصد ہے۔ آبادی کے تناظر میں دیکھا جائے تو کورونا وائرس سے متاثرہ پاکستانیوں کی شرح 0.0278 فیصد (یعنی دس لاکھ میں سے 278) ہے جو عالمی اوسط (745 فی دس لاکھ) سے بہت کم ہے۔ کورونا وائرس کے ہاتھو لقمہ اجل بننے والوں کا تناسب 0.0006 فیصد (دس لاکھ میں سے صرف 6) ہے۔ یہ بھی عالمی اوسط (45.9 فی دس لاکھ) سے بہت کم ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here