بھارت نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا:شہزادی ہند

0
114

 

ابوظہبی(پاکستان نیوز)متحدہ عرب امارات کی شہزادی ہند بنت فیصل القاسمی نے اسلاموفوبیا اور مسلم مخالفت رجحانات پر سخت تنقید کرتے ہوئے مودی سرکاراور نسل پرست بھارتی شہریوں کی حقیقت دنیا کے سامنے بے نقاب کردی، انہوں نے بھارتی مسلمانوں اور مظلوم کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا۔ شہزادی ہند نے کہا بعض بھارتی شہری میرے مذہب، میرے وطن کی توہین کرتے اور میرے رہنماو¿ں کا مذاق اڑاتے ہیں، وہ ہندوتوا کا پرچار کرتے ہیں اور آن لائن نفرت آمیز تحریریں لکھنے میں مصروف ہیں۔انہوں نے عالمی برادری کی خاموشی پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اٹھایا اور کہاکشمیری 8ماہ سے لاک ڈاو¿ن میں ہیں، مقبوضہ کشمیر کو جیل میں تبدیل کر دیا گیا، وادی کی صورتحال غزہ پٹی جیسی ہے جہاں اسرائیل نے کئی سال سے ناکہ بندی کر رکھی ہے۔انہوں نے کہا بھارت کو اقوام متحدہ کے رکن کی حیثیت سے انسانی حقوق کے قوانین کا احترام کرنا چاہئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here