پاکستانی سائنسدان میکس پلانک سوسائٹی میں پہلی بین الاقوامی خاتون نائب صدر

0
157

1948میں اپنے قیام سے لے کر اب تک سائنسدانوں میں سے18 نے نوبل انعام حاصل کیے

جرمنی (پاکستان نیوز) پاکستان میں پیدا ہونے والی سائنسدان آصفہ اختر جرمنی کی میکس پلانک سوسائٹی میں شعبہ حیاتیات اور طب کی پہلی بین الاقوامی خاتون نائب صدر بن گئیں۔ میکس پلانک سوسائٹی جرمنی کی سب سے کامیاب تحقیقی تنظیم ہے اور 1948 میں اپنے قیام سے لے کر اب تک اس کے سائنسدانوں میں سے 18 نے نوبل انعام حاصل کیے جنہوں نے اسے دنیا بھر کے بہترین اور ممتاز تحقیقی اداروں کے برابر کھڑا کردیا۔ اپنے عہدے کی مدت کے دوران آصفہ اختر حیاتیات اور طب کے شعبے کے انسٹیٹیوٹس کی انچارج ہوں گی اور میکس پلانک اسکولز کے لیے کانٹیکٹ (رابطہ) پرسن بھی ہوں گی۔ میکس پلانک سوسائٹی کی ویب سائٹ کے مطابق آصفہ اختر نے کہا کہ ‘میرا دل نوجوان سائنسدانو کے لیے دھڑکتا ہے’۔ آصفہ اختر نے میکس پلانک سوسائٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ ‘اکیڈمک سائنس انضمام کی ایک خوبصورت مثال ہے کیونکہ آپ کے پاس دنیا بھر سے لوگ ہوتے ہیں جو سرحدوں، ثقافت یا تعصب سے بالاتر ہوکر علم کا تبادلہ کرتے ہیں’۔ واضح رہے کہ وہ بطور نائب صدر صنفی مساوات کے معاملے کو بھی آگے بڑھانا چاہتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here