کراچی(پاکستان نیوز) اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.447ارب ڈالر ریکارڈ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 13.997ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 9.390ارب ڈالر اورکمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائرکا حجم 4.607ارب ڈالر تھا۔ رپورٹ کے مطابق 16مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 16.649ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 11.447ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 5.202ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ جاری مالی سال کے آغاز سے لے کراب تک سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائرمیں مجموعی طور پر2.057ارب ڈالر اور بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 595ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔











