نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستان روانگی سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جب وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر سے ملاقات کرنے کے لئے گئے تو انہوں نے مستقل مندوب منیر اکرم کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ وہ ہمارے گرو ہیں، یہ الفاظ سن کر میرا سر فخر سے بلند ہو گیا اور مجھے وزیراعظم عمران خان کی وہ بات یاد آگئی کہ ایک وقت آئے گا کہ دنیا پاکستان کے سبز پاسپورٹ کی قدرکرے گی۔