کورونا لاک ڈائون نے بھارتی استاد کو لکھ پتی بنا دیا

0
113

 

نئی دہلی(پاکستان نیوز)دنیا میں کئی افراد کیلئے کورونا لاک ڈائون زحمت کے بجائے رحمت بن گیا اور انہیں میں سے ایک بھارتی استاد مہیش کاپسی بھی ہیں۔بھارتی ریاست مہاراشتڑ کے شہر اورنگ آباد کے ڈرائنگ استاد مہیش کاپسی جنہیں مارچ سے قبل کوئی جانتا بھی نہ تھا۔ تاہم لاک ڈائون کے دوران انکے فن نے انہیں بین الاقوامی طور پر ایک مشہور آرٹسٹ بنا دیا۔لاک ڈائون کے دوران جب مہیش کو ملازمت سے فارغ کیا گیا تو اس وقت انکی ماہانہ آمدنی 10000 روپے تھی لیکن ملازمت چھوڑنے کے بعد مہیش 80000 روپے ماہانہ کمانے لگے۔ مہیش لاک ڈائون کے دوران ٹک ٹاک پر اپنی ڈرائنگ ویڈیوز اپلوڈ کرنے لگے اور دیکھتے ہی دیکھتے مہیش کی پینٹنگز اتنی مشہور ہوئیں کہ فلمی ستارے بھی پینٹر مہیش کے مداح ہو گئے۔بھارتی اداکار رتیش دیش مکھ نے مہیش کاپسی کی پینٹنگ ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر شیئر کرتے ہوئے انکا شکریہ ادا کیا۔ آسٹریلین کرکٹر ڈیوڈ وارنر اور سابق انگلش سٹار کیون پیٹرسن بھی مہیش کی بنائی ہوئی ویڈیوز اپنے اکائونٹ پر شیئر کر چکے ہیں۔یہی نہیں بھارت کے مراٹھی فنکار بھی مہیش کی پینٹنگز کے قائل ہو چکے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here