بھارت نے بنگلہ دیش کو آزادی دلوائی اور پاک فوج کو سرنڈر پر مجبور کیا ، سابق سفیر کی پریس کانفرنس
اسلام آباد(پاکستان نیوز )امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیرحسین حقانی نے پاکستان کیخلاف زہراگلناشروع کردیا۔بھارت میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہاکہ بھارت نے بنگلہ دیش کوپاکستان سے آزادی دلوائی۔بھارت نے بنگلہ دیش میں فوج بھیج کروہاں کے لوگوں کی مددکی۔بنگلہ دیش پرقبضہ کرنے والی فوج (پاک فوج )کوسرنڈر کرنے پر مجبور کر دیا۔ 6ماہ میں بنگلہ دیش چھوڑااوراب تک واپس وہاں نہیں گئے۔یہ کام انہوں نے بہت سستے میںکیا۔ یقیناً جنرل راوت اس کی قیمت بخوبی جانتے ہوں گے۔