لاہور(پاکستان نیوز)بین الاقوامی شہرت یافتہ ڈرامہ سیریز ”ارطغرل غازی“ میں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی ترک اداکارہ ایسرا بیلجک نے موبائل کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے جس کی تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔گزشتہ ماہ20جون کو اپنی خبر میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان میں ترکی کے فنکاروں کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے کچھ پاکستانی اشتہاری ایجنسیوں، برانڈ اور فیشن ڈیزائنر نے اداکارہ ایسرا بیلجک سمیت دیگر فنکاروں سے رابطہ کرلیا ہے۔اس سلسلے کی پہلی کڑی میں نجی موبائل کمپنی نے ایسرا بیلجک المعروف حلیمہ سلطان کو اپنا برانڈ ایمبیسڈربنا لیا جس کا اعلان انہوں سوشل میڈیا پر کیا ہے جبکہ نجی کمپنی نے بھی سوشل میڈیا پوسٹ پر اعلان کیا۔