سب وے ؛سفر کرنیوالوںمیں ریکارڈ اضافہ

0
162

نیویارک (پاکستان نیوز) 14 ستمبر بروز بدھ کو ریکارڈ.7 3 ملین افراد نے نیویارک سب وے کے ذریقے سفر کیا، جوکہ کرونا وائرس کی وبا کے بعد سب سے زیادہ تعداد ہے، ایم ٹی اے کے سی ای او جینو لیئبر نے بتایا کہ سب وے ، بسوں، میٹرو نارتھ اور لانگ آئی لینڈ ریل روڈ پر سب سے زیادہ مسافروں نے سفر کیا ہے، تعداد ہمارے لیے بہت حیران کن تھی، انھوں نے کہا کہ کرونا کے بعد پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں شہریوں نے سفر کیا ہے، جس کا مطلب ہے کہ اب ٹریفک بحالی کی جانب گامزن ہے۔ سواریوں کی تعداد میں اضافہ کرونا لاک ڈائون سے متاثر کمپنیوں کے لیے ایک خوش آئند عمل ہے، ایم ٹی اے کے اعدادو شمار کے مطابق بدھ کو مجموعی طور پر 37 لاکھ 42 ہزار سے زائد مسافروں جوکہ 62.9 فیصد بنتے ہیں نے سفری سہولیات سے استفادہ کیا ہے ، اور یہ تعداد کرونا سے پہلی کی سطح پر بحالی کا واضح اشارہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here