ہائوس ڈیموکریٹس کے 11 اراکین نے بائیڈن کو نظر انداز کر دیا

0
92

نیویارک (پاکستان نیوز) ہائوس ڈیموکریٹس کے 11 کے قریب اراکین نے جرشون ایوارڈز کے دوران بائیڈن کی تقریر کو نظر انداز کر دیا ، بائیڈن کی تقریر کو نظر انداز کرنے والے ہائوس ڈیموکریٹس اراکین میں میکسویل فروسٹ ، ایرل بلوم نوئیر، سٹیو کوہن، ڈین کلڈی، مارک ٹکانو، اینڈی کم، کیٹی پورٹر، پرامیلا جے پال، لوئیڈ ڈوگیٹ، ہیلری سکولٹن اور گریگ کیسر شامل ہیں۔صدر جو بائیڈن نے گزشتہ رات ہاؤس ڈیموکریٹس سے خطاب کیا، صدر آج کیپیٹل میں سینیٹ کے ڈیموکریٹک کاکس کے لنچ سے خطاب کریں گے۔ہائوس ڈیموکریٹس بائیڈن کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں، شاید اسی لیے انھوں نے اس تقریر کو نہ سننے کا فیصلہ کیا، اس سے جو بائیڈن کے لیے ان کی اپنی پارٹی کے اراکین میں جوش و خروش کی کمی بھی ظاہر ہوتی ہے، کچھ ڈیموکریٹ سینیٹرز نے بھی کنسرٹ میں شرکت کی۔فاکس نیوز کے مطابق کنسرٹ میں تین سینیٹرز بھی موجود تھے، مینیسوٹا کی ایمی کلوبوچر، واشنگٹن کی پیٹی مرے اور رہوڈ آئی لینڈ کے جیک ریڈ کے علاوہ کیلیفورنیا کے ہاؤس اسپیکر کیون میک کارتھی سمیت کئی نامور ریپبلکنز بھی موجود تھے۔فروری کے اوائل میں کیے گئے ایک اے بی سی/واشنگٹن پوسٹ پول میں پتا چلا کہ 10 میں سے تقریباً 6 ڈیموکریٹس نہیں چاہتے کہ جو بائیڈن دوبارہ نامزد ہوں۔صدر جو بائیڈن نے منگل کو اپنے دوسرے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب کے دوران اپنی کامیابیوں کا تذکرہ کیا اور ایسا لگتا ہے کہ 2024 کی متوقع صدارتی دوڑ کے لیے تیاری کر رہے ہیں ـ لیکن پولنگ سے ظاہر ہوتا ہے کہ بہت سے ڈیموکریٹک ووٹرز اس بارے میں پرجوش نہیں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here