اسلام آباد(پاکستان نیوز)پاکستان نے اپنی مالی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل عبور کر لیا ہے، پہلی بار ملکی حکومت نے بڑے پیمانے پر قرضے وقت سے پہلے واپس کر دیے ہیں، جس سے نہ صرف مالی استحکام مضبوط ہوا بلکہ عالمی سرمایہ کاروں اور مالیاتی اداروں کا اعتماد بھی مزید بڑھا ہے۔یہ اقدام ملک کی اقتصادی پالیسیوں کی شفافیت اور مالی نظم و ضبط کی کامیابی کی علامت ہے۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں بہتری یہ وہ لمحہ ہے جو ملکی معیشت کے روشن مستقبل کی جانب ایک مضبوط قدم کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔









