مودی سرکار کی مساجد کو مسمار کرنے، مسلمانوں کیخلا ف نفرت کی مہم کا امریکہ میں بھی آغاز

0
34

نیویارک (پاکستان نیوز) مودی حکومت کی جانب سے تجاوزات اور کالے قوانین کی آڑ میں مساجد کو مسمار کرنے کا سلسلہ جاری ہے ،بابری مسجد کو شہید کیے جانے کے بعد سے بھارت میں مساجد کو مسمار کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے جوکہ اب تک جاری ہے ، اور انتہا پسند ہندوئوں نے اس مقصد کے لیے امریکہ میںلابنگ کرنا شروع کر دی ہے ، جس کے نتیجے میں گلوبل ہندو ہیریٹیج فائونڈیشن نے مختلف امریکیوں کی خدمات حاصل کی ہیں جو کہ اس ناپاک اور گھائونے اقدامات میں ان کا ساتھ دے رہے ہیں، اس مہم میں ہندو انتہا پسند تنظیمیں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہیں، ہندو انتہا پسند رہنما مساجد کو مسمار کرنے کیلئے باقاعدہ مہم شروع کیے ہوئے ہیں، بھارتی ریاست گجرات میں 600مساجد کو شہید کر دیا گیا ہے جبکہ ہندو انتہا پسند مختلف ریاستوں میں 30 ہزار مساجد کی جگہ مندر تعمیر کرنے کا اعلان کر چکے ہیں، مساجد کو مسمار کرنے اور مسلمانوں کیخلاف نفرت پھیلانے کی باقاعدہ مہم کا امریکہ میں بھی آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد مسلم کمیونٹی اور عالم اسلام کے خلاف نفرت کا پھیلائو، مودی حکومت میں حمایت میں آواز بلند کرنا، لوگوں کو گمراہ کرنے کے ساتھ گھنائونے اقدامات کی حمایت حاصل کرنا اور امریکہ کی سیاست پر اثر انداز ہونا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here