نیویارک (پاکستان نیوز) نئے سال کا آغاز ہوتے ہی مختلف ریاستوں میں کم سے کم اجرت کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے ، نیو میکسیکو میں ایک گھنٹے کی تنخواہ میں 1.50 ڈالر اضافہ کر دیا گیا جس کے بعد اب یہ 10.50 ڈالر فی گھنٹہ ہو گئی ہے ، اسی طرح آرکنساس ، کیلیفورنیا ، الانوائے اور نیوجرسی میں کم سے کم اجرت میں ایک ڈالر کا اضافہ کیا گیا ہے جس پر ملازمین نے خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ الاسکا ، جنوبی ڈکوٹا اور میانے کی ریاستوں میں فی گھنٹہ اجرت میں 15 سینٹ تک اضافہ کیا گیا ہے جبکہ منی سوٹا میں فی گھنٹہ اجرت میں 8 سینٹ اضافہ کیا گیا ہے ۔