پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حفاظتی طریقہ کار سے مطمئن ہیں،جنرل مائیکل کوریلا

0
51

نیویارک(پاکستان نیوز) سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل کوریلا نے کہا ہے کہ وہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے حفاظتی طریقہ کار سے مطمئن ہے۔ امریکی جنرل مائیکل ای کوریلا نے اتوار کو ہاس آرمڈ سروسز کمیٹی کو بتایا کہ اس وقت پاکستان بجٹ، معاشی مسائل اور سیاسی کشیدگی کا سامنا کر رہا ہے۔ سینٹ کام کمانڈر کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان کو دہشت گردی کا چیلنج بھی درپیش ہے۔ ٹی ٹی پی کے ساتھ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد پاکستان میں کالعدم کے حملے بڑھ رہے ہیں۔ جنرل مائیکل ای کوریلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ ان کے بہترین تعلقات ہیں۔ خیال رہے پاکستان کے ایوان بالا میں کچھ سینیٹرز بشمول سینیٹر رضا رضاربانی نے آئی ایم ایف کے ساتھ پاکستان کے جاری مذاکرات کی غیر معمولی طوالت پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا تھا کہ کیا عالمی مالیاتی فنڈز پاکستان کے جوہری پروگرام کے حوالے ملک پر کوئی دبا کو نہیں ڈال رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here