”ڈاوٹی سٹریٹ چیمبرز“ کا عالمی تنظیم سے فوری نوٹس لینے اور رہائی کا حکم دینے کی درخواست
لندن (پاکستان نیوز) پاکستان میں نیب کی جانب سے جنگ اور جیو گروپ کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمن کی گرفتاری کیخلاف لندن کی معروف قانونی فرم ”ڈاوٹی سٹریٹ چیمبرز“ نے اقوام متحدہ میں درخواست جمع کرا دی ہے تنظیم عالمی سطح پر ہیومن رائٹس کے مسائل کو حل کرنے کے حوالے سے جانی جاتی ہے ، درخواست کے دوران موقف اپنایا گیا ہے کہ عالمی تنظیم وزیراعظم پاکستان عمران خان اور نیب کو میر شکیل الرحمن کی رہائی کے متعلق فوری حکم نامہ جاری کرے ، میر شکیل الرحمن کو خلاف قانون حراست میں رکھا جا رہا ہے اور ان پر سیاسی بنیادوں کے حوالے سے دباﺅ ڈالنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ میر شکیل الرحمن کو 12مارچ کو غیرقانونی اثاثہ جات کیس میں حراست میں لیا گیا تھا۔