بوائے فرینڈ کیساتھ تصویر وائرل ہونے پر نمائندہ الیگزینڈریا اوکاسیو تنقید کی زد میں

0
184
Studio Portraits AOC

واشنگٹن (پاکستان نیوز) نمائندہ نمائندہ الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ چھٹی منانے کی تصویر سوشل میڈیا شیئر کیے جانے کے ناقدین کو سخت جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ناقدین میرے خلاف پراپیگنڈا چھوڑ دیں ، میری بوائے فرینڈ کے ساتھ تصویر کوئی نئی نہیں ہے بلکہ ہم پہلے بھی ساتھ چھٹیاں مناتے رہے ہیں ، ناقدین کو اپنے جھوٹے پراپیگنڈا کے حوالے سے منہ کی کھانا پڑے گی، ٹرمپ کی مہم کے سابق مشیر اسٹیو کورٹس نے جمعہ کے روز ٹوئٹر پر اوکاسیو کورٹیز کی ایک تصویر عوام میں شیئر کی جس میں اس کے بوائے فرینڈ ریلی رابرٹس فلوریڈا میں چھٹیاں گزار رہے تھے۔اسٹیو کورٹس نے کرونا وبا کے دوران ماسک نہ پہننے پر خاتون نمائندہ اور اس کے بوائے فرینڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔انھوں نے کہا کہ میرے خلاف پراپیگنڈا کرنے والوں کو دماغی تھراپی کی ضرورت ہے ، ڈیلی وائر کے ایڈیٹر ایان ہاورتھ نے اوکاسیو کورٹیز کے ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے لکھا میں یقینی طور پر آپ سے ملاقات نہیں کرنا چاہتا۔مجھے خوشی ہے کہ آپ نے اس تصویر کو لوگوں میں شیئر کرنے کی ضرورت محسوس کی، اس کے جواب میں اوکاسیو کورٹیز نے کہا پریشان نہ ہوں، دائیں بازو کی ویب سائٹ کے ایڈیٹر کے طور پر اس کا اشتراک کرنا بالکل عام خیال ہے، اور یہ میری بات کو بالکل ثابت نہیں کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here