حکومتی کارکردگی تنزلی کا شکار، گیلپ سروے

0
80

اسلام آباد(پاکستان نیوز) گیلپ سروے کے مطابق حکومت کی 5 ماہ کی اقتصادی کارکردگی میں معیشت کے تمام اشاریے تنزلی کا شکار ہو گئے، بیروزگاری میں ساڑھے 22 فیصد اضافہ جبکہ جی ڈی پی گروتھ میں بھی کمی ہوئی اور یہ 6 فیصد سے 0.1 فیصد ہو گئی۔ موڈیز نے کریڈٹ ریٹنگ بی تھری سے سی اے اے ان جبکہ فچ نے ریٹنگ بی مائنس سے سی سی سی پلس کر دی۔ ڈالر کی قیمت میں 25 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 178سے 222 روپے کا ہو گیا، بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے بینکوں کے ذریعے رقوم کی ترسیل میں 8 فیصد کمی آئی اور یہ 10.6 ارب ڈالر سے کم ہو کر 9 ارب کروڑ ڈالر رہ گئیں۔ واجب الادا قرضوں کی واپسی کی استعداد میں کمی آئی، کل قرضے 8 ہزار 900 ارب روپے ہو گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here